وفاق نے 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی،بلاول بھٹو زرداری

شائع 27 اپريل 2020 10:10am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق نے 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی،سندھ حکومت کے بہتر کام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کےبہترکام کوسبوتاژکرنےکی کوشش کررہی ہے،وفاق نے 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کی ،وفاق جامع حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری سے دستبردارنہیں ہوسکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی قیادت قومی بحران میں مشکل فیصلےکرتی ہے،وزیراعظم صوبوں سے لاتعلقی کااعلان کررہےہیں ،18ویں ترمیم وفاقی صوبوں کواختیاردیتی ہے،18ویں ترمیم وفاقی حکومت کو راہ فرارنہیں دیتی،قومی سطح پرپالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وفاق میں اس وقت قیادت کا فقدان ہے،وفاق سندھ کے اسپتال چھیننا چاہتاہے،ہنگامی صورت حال میں 18ویں ترمیم کی بات کرنا بےحدزیادتی ہے،18ویں ترمیم کےبعدکیا وفاق کا کوئی کردار نہیں رہا؟ملک میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا ادارہ کیوں ہے؟وفاقی ہیلتھ سیکرٹری کیوں ہیں؟یکساں حکومتی پالیسی دورکی بات،قومی یکجہتی بھی نظرنہیں آرہی ۔